Latest News


ہری مچھلی

اجزاء
مچھلی ایک کلو 
پیاز ایک عدد درمیانی سائز کی 
ہری پہاز تین باریک کٹی ہوئی 
سویا آدھی گڈی 
ٹماٹر ایک عدد درمیانی سائز کا 
ہری مرچ دو عدد 
ہرا دھنیا اندازے سے 
لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
دھنیا آدھا چائے کا چمچ 
نمک حسب ذائقہ 
ہلدی 1/4 چائے کا چمچ 
بگھاڑ کے اجزاء
ثابت مرچ دو عدد
رائی تھوڑی سی 
کری پتہ اندازے سے 

ترکیب 
ایک دیکچی میں تیل گرم کرکے اس میں بگھاڑ کے مصالحے یعنی ثابت مرچ ،کری پتہ اور تھوڑی سی رائی 
ڈالیں جب بگاڑ میں سے مہک آنے لگے تو اس میں پیاز باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔ جب پیاز تھو ڑی 
براؤن ہونا شروع ہو تو اس میں ہری پیاز باریک کٹی ہوئی اور سویا باریک کٹا ہوا ملا دیں ۔ اور اس کو اچھی طرح بھونیں ۔ جب ہری پیاز تھوڑی نرم ہوتی ہو محسوس ہو یعنی گلنا شروع ہو تو اس میں مصالحے یعنی پسی ہوئی لال مرچ ، پسا ہوا دھنیا ، اور ہلدی ، نمک ڈال دیں تھوڑی دیر چمچ چلائیں ۔ 
پھر اس میں کٹا ہوا ٹماٹر ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ملا دیں ۔ 
تھوڑی دیر ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر رکھیں ۔ جب ٹماٹر نرم پڑ جائیں تو اس کو ابھی طرح چمچ چلائیں 
پھر اس تیار مصالحے میں مچھلی ڈال دیں ۔ اس مصا لحے کو مچھلی کے ساتھ ملا دیں اور ڈھکن دھک کر 
میڈیم آنچ پر رکھ دیں ۔ 
تھوڑی دیر پکنے کے بعد جب مچھلی گل جائے تو چمچ چلائیں ۔ 
اور تھوڑی دیر ہلکی آنچ پر دم دیں ۔ 
جب تیل الگ محسوس ہو تو چولھے سے اتار لیں ۔ 
اس کو چاول اور کسی کھٹے سالن کے ساتھ کھائیں ۔


0 comments:

Post a Comment

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top